نظم
ایک مرکزی موضوع پر منظم شعری تخلیق جس کا آغاز، وسط اور اختتام ہوتا ہے۔
تعریف
نظم وہ شعری صنف ہے جس میں ایک مخصوص موضوع کو ترتیب و تنظیم کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ غزل کے برعکس نظم کا ہر بند مرکزی خیال سے جڑا ہوتا ہے۔
اقسام
طویل نظم، مختصر نظم، پابند نظم، آزاد نظم اور نثر نظم نظم کی اہم اقسام ہیں۔
اہم نظم نگار
نظیر اکبرآبادی، مولانا حالی، علامہ اقبال، جوش ملیح آبادی اور فیض احمد فیض نے اردو نظم کو عروج بخشا۔