ولی محمد ولی دکنی
1667ء – 1707ء
دکن (احمدنگر / اورنگ آباد)
پیدائش و ابتدائی زندگی
ولی محمد ولی 1667ء میں دکن میں پیدا ہوئے۔ ان کے آبا و اجداد کا تعلق دکن کے روحانی و ادبی ماحول سے تھا۔ انہیں صوفیانہ مزاج حاصل تھا اور دکن کی ادبی روایت کے امین بنے۔
تاریخ ساز سفر
گجرات کے سفر کے دوران شاہ سعد اللہ گلشن کے مشہور اشارے کے بعد ولی نے رختہ (اردو) میں شاعری کو وسعت دی۔ جب ان کا دیوان دہلی پہنچا تو شمالی ہند کے شعرا حیران رہ گئے اور اردو غزل کی راہ ہموار ہوئی۔
ادبی اہمیت
ولی دکنی اردو غزل کے موجد مانے جاتے ہیں۔ ان کی شاعری میں دکنی زبان کی مٹھاس، صوفیانہ رنگ اور مقامی رنگ یکجا ہے۔ کلیاتِ ولی ان کی شاعری کا مجموعہ ہے۔
وفات
1707ء کے لگ بھگ اورنگ آباد میں وفات پائی۔
ویکیپیڈیا سے تعارف
ولی کے نام اور وطن کے بارے میں اختلاف ہے۔ اہل گجرات انھیں گجرات کا باشندہ ثابت کرتے ہیں اور اہل دکن کی تحقیق کے مطابق ان کا وطن اورنگ آباد دکن تھا۔ ولی کے اشعار سے دکنی ہونا ثابت ہے۔ ولی اللہ ولی، سلطان عبد اللہ قطب شاہ، قطب شاہوں کے ساتویں فرماں روا کے عہد میں 1667ء میں اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔ اس کے بعد حصول علم کے لیے احمد آباد آگئے۔ جو اس زمانے میں علم و فن کا مرکز تھا۔ وہاں حضرت شاہ وجیہ الدین کی خانقاہ کے مدرسے میں داخل ہو گئے۔ ولی کی عمر کا بیشتر حصہ احمد آباد میں گذرا۔ اس شہر کے فراق میں انھوں نے ایک پردرد قطعہ بھی لکھا۔ ولی نے گجرات، سورت اور دہلی کا سفر بھی کیا۔ اس کے متعلق اشارے ان کے کلام میں موجود ہیں۔
دہلی میں ولی کی سعد اللہ گلشن سے ملاقات ہوئی۔ تو وہ ان کا کلام دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور مشورہ دیا کہ ان تمام مضامین کو جو فارسی میں بیکار پڑے ہیں۔ ریختہ کی زبان میں کام میں لانا چاہیے، تاہم یہ بات متنازع ہے اور اردو نقاد اور محقق شمس الرحمٰن فاروقی کا خیال ہے کہ محض دہلی والوں کی امپیریل ازم کا نتیجہ ہے کیوں کہ اردو کے اولین تذکرہ نگار میر تقی میر اور قائم چاندپوری یہ بات تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں تھے کہ کوئی خارجی آکے دہلی میں اردو غزل کا آغاز کرے۔ اس لیے سعد اللہ گلشن والا واقعہ ایجاد کیا گیا تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ اصل میں الٹا دہلی والوں نے ولی کو شاعری سکھائی تھی۔ دوسرا مشورہ یہ دیا کہ دکنی الفاظ کا استعمال کم کرو اور ان کی جگہ فارسی کے شیریں الفاظ کا انتخاب کرو.
ماخذ: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%88%D9%84%DB%8C_%D8%AF%DA%A9%D9%86%DB%8C
اردو غزل کے بانی؛ دکنی شاعری کو دہلی کی ادبی روایت سے مربوط کیا۔