پنڈت رتن ناتھ سرشار
1846ء – 1903ء
لکھنؤ
تعارف
پنڈت رتن ناتھ سرشار (1846ء – 1903ء) — «فسانہ آزاد» کے خالق ناول نگار۔
ادبی خدمات
تفصیلی تعارف، حالاتِ زندگی اور ادبی خدمات کا مکمل مطالعہ جلد شامل کیا جائے گا۔ prescribed کلام نیچے درج ہے۔
ویکیپیڈیا سے تعارف
پنڈت رتن ناتھ در سرشار،1846ء میں لکھنؤ برطانوی ہندوستان میں میں ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابھی چار سال کے تھے کہ باپ کا انتقال ہو گیا۔ لکھنؤ ہی میں تعلیم حاصل کی اور عربی، فارسی اور انگریزی سے واقفیت حاصل کی۔ ایک اسکول میں مدرسی کی خدمات پر مامور ہوئے اور اور میں مضامین لکھنے لگے۔ اپنی خداداد قابلیت کی وجہ سے جلد ہی شہرت حاصل کرلی۔ اور 1878ء میں انھیں کا ایڈیٹر مقرر کر دیا گیا۔ فسانہ آزاد لکھنے کا سلسلہ یہیں سے شروع ہوا۔ کچھ عرصہ تک الہ آباد ہائی کورٹ میں مترجم کی حیثیت سے کام کیا۔ 1895ء میں حیدر آباد چلے آئے۔ مہاراجا کشن پرساد نے دو سو روپے وظیفہ مقرر کیا اسی دوران میں اخبار کی ادارت کرتے رہے۔ آخر عمر میں شغل شراب نوشی حد سے بڑھ گیا چنانچہ اس عادت نے صحت پر برا اثر ڈالا اور 1903ء میں وفات پاگئے۔ مشہور تصانیف میں سیر کوہسار، جام سرشار، کامنی، خدائی فوجدار، فسانہ آزاد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے الف لیلہ کا فصیح و بلیغ اردو زبان میں ترجمہ کیا جو بذاتِ خود ایک شاہکار مانا جاتا ہے۔
ماخذ: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B1%D8%AA%D9%86_%D9%86%D8%A7%D8%AA%DA%BE_%D8%B3%D8%B1%D8%B4%D8%A7%D8%B1
«فسانہ آزاد» کے خالق ناول نگار