جیلانی بانو
1935ء – 2021ء
بدایوں
تعارف
جیلانی بانو (1935ء – 2021ء) — افسانہ نگار، «راستہ بند ہے» کی خالق۔
ادبی خدمات
تفصیلی تعارف، حالاتِ زندگی اور ادبی خدمات کا مکمل مطالعہ جلد شامل کیا جائے گا۔ prescribed کلام نیچے درج ہے۔
ویکیپیڈیا سے تعارف
جیلانی بانو اردو زبان کی معروف مصنفہ تھیں- حیدر آباد دکن (انڈیا) سے تعلق کی بنا پر ان کی اکثر کہانیوں میں حیدرآبادی تہذیب وثقافت کی جھلک واضح نظر آتی ہے- جیلانی بانو 14 جولائی 1936ء کو بدایوں میں پیدا ہوئیں- اردو ادب سے لگاؤ انھیں اپنے والد صاحب حیرت بدا یونی سے ورثے میں ملا جو اپنے وقت کے معروف شاعر تھے- ان کی پرورش خالص ادبی ماحول میں ہو ئی- اپنے وقت کے بڑے مصنفین مثلاً سجاد ظہیر، مخدوم محی الدین، جگر مراد آبادی، کرشن چندر اور مجروح سلطان پوری وغیرہ کا ان کے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا- اس ادبی ماحول نے ان کی تربیت اور شخصیت کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کیا- ابتدائی عمر سے ہی انھوں نے میر تقی میر، غالب، اقبال، سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، گورکی، چیخوف، موپساں، بیدی، فیض احمد فیض، مجاز، قرۃالعین حیدر اور احمد ندیم قاسمی سمیت تمام بڑے بڑے ادبا کا کام پڑھ ڈالا- ان عظیم مصنفین کی تخلیقات کے مطالعے نے ان کی ادبی صلاحیتوں کو خوب جلا بخشی- بہرحال انھوں نے اپنا ایک مخصوص طرز تحریر اپنایااور کسی بڑے مصنف کی نقل نہیں کی- انھوں نے اپنی پہلی کہانی‘ ایک نظر ادھر بھی‘ 1952ء میں تحریر کی- ان کی شہرہ آفاق تحریر ‘موم کی مریم‘ نے ماہنامہ ‘سویرا‘ میں شائع ہوتے ہی انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا- ان کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ ‘روشنی کا منار‘ اور پہلا ناول ‘ایوان غزل‘ تھا- ان کی کہانیاں ہمارے معاشرتی رویوں کی عکاسی کرتی ہیں-انھوں نے اپنی زیادہ تر کہانیوں میں معاشرے کے پسے ہوئے غریب طبقے کو موضوع بنایا ہے-
ماخذ: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%DB%8C%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%8C_%D8%A8%D8%A7%D9%86%D9%88
افسانہ نگار، «راستہ بند ہے» کی خالق