علامہ محمد اقبال
1877ء – 1938ء
سیالکوٹ
پیدائش و تعلیم
علامہ محمد اقبال 1877ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی، پھر کیمبرج اور میونخ سے اعلیٰ تعلیم کے بعد وکالت اور تدریس سے وابستہ ہوئے۔
شاعری و فکر
بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم اور ارمغان حجاز ان کے اہم مجموعے ہیں۔ خودی، مومنی، امت اور انسان کی بلندی ان کی شاعری کے مرکزی موضوعات ہیں۔
وفات
1938ء میں لاہور میں وفات پائی۔
ویکیپیڈیا سے تعارف
ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انھوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انھوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انھیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔
ماخذ: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF_%D8%A7%D9%82%D8%A8%D8%A7%D9%84
شاعرِ مشرق؛ اردو و فارسی فکر و شاعری کے عظیم مصلح شاعر۔