علم سے چراغ جلتا ہے، ادب سے دل روشن ہوتا ہے
ادب نامہ
Adabnama
شعراء و ادباء/مرزا اسد اللہ خان غالب
م

مرزا اسد اللہ خان غالب

1797ء – 1869ء

آگرہ

پیدائش و خاندان

مرزا اسد اللہ خان غالب 1797ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ والد کا تعلق ترک سرداروں سے تھا۔ بچپن میں والد کے انتقال کے بعد چچا کی پرورش میں پلے اور بعد ازاں دہلی میں مستقل قیام اختیار کیا۔

ادبی زندگی

غالب نے فارسی اور اردو دونوں میں شاعری کی۔ ان کی شاعری میں فلسفہ، طنز و مزاح اور زندگی کے گہرے مشاہدات یکجا ہیں۔ بہادر شاہ ظفر کے دربار سے وابستہ رہے۔

خطوط نگاری

ان کے اردو خطوط — اردوئے معلیٰ اور دوسرے مجموعے — اردو نثر کی نایاب میراث ہیں جنھوں نے خط لکھنے کو ادب بنا دیا۔

وفات

1869ء میں دہلی میں وفات پائی۔

ویکیپیڈیا سے تعارف

نجم الدولہ، دبیر الملک، مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالب بہادر نظام جنگ اردو زبان کے سب سے بڑے شاعروں میں ایک سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ 19 ویں صدی غالب کی صدی ہے۔ جبکہ 18 ویں میر تقی میر کی تھی اور 20 ویں علامہ اقبال کی۔ غالب کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کر دیتے تھے۔ غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انھوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔ غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔

ماخذ: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B1%D8%B2%D8%A7_%D8%BA%D8%A7%D9%84%D8%A8

ادبی خدمات:

اردو و فارسی شاعری کے غیر معمولی ذہین شاعر؛ اردو مکتوب نگاری کے بانی۔

تخلیقات