ف
فیض احمد فیض
1911ء – 1984ء
سیالکوٹ
پیدائش و زندگی
فیض احمد فیض 1911ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ترقی پسند تحریک کے مؤثر ترین شاعر رہے، صحافت اور تدریس سے بھی وابستہ رہے اور سیاسی وجوہات پر قید و جلاوطنی بھی دیکھی۔
شاعری
نقش فریادی، دست صبا، زنداں نامہ اور سر وادی سینا ان کے مشہور مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری میں محبت اور مزاحمت یکجا ہے۔
وفات
1984ء میں لاہور میں وفات پائی۔
ویکیپیڈیا سے تعارف
فیض احمد فیض ، غالب اور اقبال کے بعد اردو کے سب سے عظیم شاعر ہیں۔ آپ تقسیمِ ہند سے پہلے 1911ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ انجمن ترقی پسند مصنفین تحریک کے فعال رکن اور ایک ممتاز اِشتراکیت سٹالنسٹ فکر کے کمیونسٹ تھے۔
ماخذ: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%81%DB%8C%D8%B6_%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF_%D9%81%DB%8C%D8%B6
ادبی خدمات:
محبت و مزاحمت کے شاعر؛ اردو کی عالمی شہرت یافتہ آواز۔