علم سے چراغ جلتا ہے، ادب سے دل روشن ہوتا ہے
ادب نامہ
Adabnama
شعراء و ادباء/اختر الایمان
ا

اختر الایمان

1915ء – 1996ء

سیتا پور

تعارف

اختر الایمان 1915ء میں پیدا ہوئے۔ جدید اردو نظم کے نمایاں شاعر اور فلمی مکالمہ نگار رہے۔ ان کی خودنوشت اس آب گزیں میں اردو آپ بیتی کی اہم کتاب ہے۔

وفات

1996ء میں وفات پائی۔

ویکیپیڈیا سے تعارف

اختر الایمان ضلع بجنور (اترپردیش) کی تحصیل نجیب آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام مولوی فتح محمد تھا ۔ اختر الایمان جدید نظم کے مایہ ناز شاعر ہیں اور انھوں نے بالی ووڈ کو بھی خوب سیراب کیا ہے۔ اخترالایمان کا پیدائشی نام راؤ فتح محمد رکھا گیا تھا۔ راؤ اس راجپوت گھرانے کی وجہ سے تھا، جن سے ان کا تعلق تھا۔ اسی نام کی مناسبت سے ان کے گاؤں کا نام راؤ کھیڑی تھا۔ انھیں 1963ء میں فلم دھرم پوتر میں بہتری مکالمہ کے لیے فلم فیئر اعزاز سے نوازا گیا۔ یہی اعزاز انھیں 1966ء میں فلم وقت (فلم) کے لیے بھی ملا۔ 1962ء میں انھیں اردو میں اپنی خدمات کے لیے ساہتیہ اکیڈمی اعزاز ملا۔ یہ اعزاز ان کا مجموعہ یادیں کے لیے دیا گیا تھا۔

ماخذ: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D8%B1_%D8%A7%D9%84%D8%A7%DB%8C%D9%85%D8%A7%D9%86_(%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1)

ادبی خدمات:

جدید نظم اور خودنوشت نگاری کے مؤثر نام۔

تخلیقات