آل احمد سرور
1911ء – 2002ء
بدایوں
تعارف
آل احمد سرور 1911ء میں پیدا ہوئے۔ ناقد، محقق اور ادیب — تنقید کیا ہے ان کی مشہور تنقیدی کتاب ہے۔ خودنوشت خواب باقی ہیں ان کے ادبی سفر کا کرب ناک مگر صادقانہ بیان ہے۔
وفات
2002ء میں وفات پائی۔
ویکیپیڈیا سے تعارف
آل احمد اردو کے سر بر آوردہ نقاد تھے اور موجودہ نسل کے ادبی مذاق کو نکھارنے میں ان کے تنقیدی مضامین کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ سرور صاحب ایک کھلا ذہن رکھنے والے نقاد ہیں۔ انھوں نے خود کو کسی گروہ سے وابستہ نہیں کیا اور کبھی آزادی فکر و نظر کا سودا نہیں کیا۔ انقلاب روس کے نتیجے میں جب ترقی پسند تحریک کا آغاز ہوا تو انھوں نے اس تبدیلی کو وقت کا تقاضا قرار دیا اور اس کا خیر مقدم کیا لیکن جب ترقی پسند ادب، ادب نہیں رہا تو وہ اس سے کنارہ کش ہو گئے۔ انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ میں ادب کا مقصد نہ ذہنی عیاشی سمجھتا ہوں اور نہ اشتراکیت کا پرچار۔
سرور صاحب کی تنقید کا ایک خاص وصف ان کا دلنشیں اسلوب ہے جس میں سادگی بھی ہے اور رعنائی بھی۔ ان کی تنقید اپنی ذمہ داریوں کو فراموش کیے بغیر تخلیق کے دائرے میں داخل ہو جاتی ہے جس سے تنقیدی بصیرت بھی حاصل ہوتی ہے اور ایک طرح کا ذہنی سرور بھی۔
ماخذ: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A2%D9%84_%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF_%D8%B3%D8%B1%D9%88%D8%B1
اردو تنقید کے مؤثر ناقد اور صاحبِ اسلوب ادیب۔